الیکشن کمیشن کا انتخابات میں تاخیر کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن

صدارتی الیکشن الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کردیا


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں تاخیر کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قراردیتے ہوئے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کے الیکٹرک کا صنعتی صارفین سے3روپے فی یونٹ رقم 2ماہ میں ریکور کرنے کا فیصلہ

بدھ کوجاری بیان میں کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبروں کی مکمل تردید کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بالکل جھوٹی اور من گھڑت ہے۔

قوم بلاول بھٹو کا ساتھ دے ، آصف علی زرداری

الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایسی گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں۔


متعلقہ خبریں