کراچی: مبینہ ڈکیتی میں ملوث 3 اہلکار گرفتار

سکیورٹی معذرت

کراچی: شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں ریٹائرڈ انسپکٹر کے گھر مبینہ ڈکیتی کرنے والے 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاؤنٹر ٹیرا رزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سعید آباد میں ریٹائرڈ انسپکٹر کے گھر میں مبینہ ڈکیتی میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ واردات کرنے کے لیے 5 اہلکار گئے تھے اور واردات میں ملوث پولیس اہلکاروں میں برطرف اہلکار بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی چوری میں ملوث مل مالکان کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا، ایف بی آر

آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ مزید 3 ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں