چیئرمین پی ٹی آئی پر آج فرد جرم لگنے کا امکان

پی ٹی آئی

اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت آج ہو گی جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ سماعت میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا گیا تھا۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت میں پیش نہیں ہو سکے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی گزشتہ سماعت میں غیر حاضر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، مولانا فضل الرحمان

الیکشن کمیشن نے دونوں سابق وفاقی وزراء کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے جبکہ آج کی سماعت میں اسد عمر اور فواد چودھری پر بھی فرد جرم لگنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں