کراچی: گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں گھر سے 3 بچوں اور خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلستان جوہر بلاک 5 شیر محمد گوٹھ کے ایک گھر سے خاتون اور ان کے 3 بیٹوں کی لاشیں ملیں جنہیں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

قتل ہونے والے تمام افراد کے گلے پر تیز دھار آلے سے زخم کا نشان موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: مبینہ ڈکیتی میں ملوث 3 اہلکار گرفتار

پولیس کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 2 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔ گھر کے سربراہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں