بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

بشریٰ بی بی جیل انکار

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی آڈیو میں بشریٰ بی بی لطیف کھوسہ سے عمران خان کی بہنوں کے حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔ گفتگو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کیسز اور وکلاء کے معاملے پر علیمہ خان اور بشریٰ بی بی میں تلخی ہوئی۔

آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے اور عمران خان کے کیسز میں لطیف کھوسہ کو وکیل کرنے کیلئے بضد ہیں۔


متعلقہ خبریں