دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی بھی شامل


اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے 2023ء کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔

14 اگست سے 11 ستمبر 2023ء کے دوران ای آئی یو نے دنیا بھر میں طرز زندگی کے اخراجات کا سروے کیا۔

اس سروے میں 173 ممالک کو شامل کیا گیا، اس سروے کی رُو سے دنیا کا مہنگا ترین شہر زیورخ قرار پایا۔

پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک قرار

دنیا کے سستے ترین شہروں میں سب سے سستا شہر دمشق قرار پایا جو شام کا دارالحکومت ہے، ایران کا شہر تہران دوسرے نمبر پر رہا۔

لیبیا کا شہر تریپولی تیسرے نمبر پر جبکہ دنیا کے سستے ترین شہروں میں پاکستان کا شہر کراچی چوتھے نمبر پر رہا۔

تاشقند پانچویں، تیونس کا صدر مقام چھٹے جبکہ زیمبیا کا شہر لوسا ساتویں پوزیشن پر رہا، بھارت کے دو شہر پہلے دس سستے ترین شہروں میں شامل ہوئے، احمد آباد آٹھویں اور چنئی دسویں نمبر پر رہا۔


متعلقہ خبریں