ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

rain

سردیوں کا موسم بارش کے مرحلے میں داخل پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی


موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ر ہنے کے علاوہ خطہ ٔپوٹھوہار، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مانسہرہ، ایبٹ آباد اوربالاکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، صبح کے اوقات میں میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مری ، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، صبح کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان، بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غاری خان اور گردو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، دادواور گھوٹکی میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں