100انڈیکس میں 269پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

اونچی اڑان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی، 100انڈیکس میں 269پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

دوران کاروبار انڈیکس 60 ہزار880 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مہنگا ہو گیا

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نومبر کے آخری کاروباری روز کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 29 پوائنٹس کے اضافے سے 60 ہزار 531 پر بند ہوا تھا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 553 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی گزشتہ روز بلند ترین سطح 60 ہزار 981 رہی۔

گزشتہ روز بازار میں 46 کروڑ 71 لاکھ شیئرز کے سودے پونے 19 ارب روپے میں طے ہوئے۔


متعلقہ خبریں