پنجاب: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

school

راولپنڈی ،تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان


نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے شروع ہوں گی، اور تمام اسکولز موسم سرما کی تعطیلات کے باعث یکم جنوری تک بند رہیں گے۔

چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر کے اسکول 2 جنوری سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز پنجاب میں اسموگ سے متعلق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ایئرکوالٹی انڈیکس بہتر ہونے پر پنجاب میں اسموگ پابندی ختم کردی گئی۔


متعلقہ خبریں