معروف گلوکار استاد بدر الزمان انتقال کر گئے


پاکستان کے نامور گائیک استاد بدر الزمان انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق استاد بدر الزمان عرصہ دراز سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ ٹاؤن شپ لاہور کے مقامی پارک میں ادا کی گئی جس میں فنکاروں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

استاد بدرالزمان نےاپنے گائیکی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، کلاسیکل گائیکی میں وہ ایک استاد کا درجہ رکھتےتھے۔

وہ این سی اے کالج میں بطور میوزک لیکچرار بھی کام کرتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں