واٹس ایپ نے سیکرٹ کوڈ متعارف کرا دیا

whatsapps

واشنگٹن: مقبول میسجنگ موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے “سیکرٹ کوڈ” متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی حساس گفتگو کو مزید محفوظ بنانے کے لیے نیا فیچر لانچ کر دیا ہے۔

واٹس ایپ نے چیٹس کی پرائیویسی پروٹوکولز کو مزید بہتر کرنے کے لیے یہ فیچر متعارف کروایا ہے اور اب اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنے فون کو اَن لاک کرنے والے پاس ورڈ سے مختلف ایک اور منفرد پاس ورڈ سیٹ کر سکتے ہیں جس میں وہ اپنی لاک شدہ چیٹس کو مزید خفیہ رکھا جا سکے۔

واٹس ایپ صارفین کے پاس اپنی چیٹ لِسٹ سے لاک شدہ چیٹس فولڈر کو چھپانے کا ایک اور طریقہ اختیار ہو گا جو صرف اس وقت دستیاب ہو گا جب سرچ بار میں خفیہ کوڈ ٹائپ کیا جائے گا۔

اس سال کے اوائل میں واٹس ایپ نے اسی مقصد کے ساتھ چیٹ لاک متعارف کروایا تھا تاہم اب آنے والے مہینوں میں یہ سیکرٹ کوڈ عالمی سطح پر دستیاب ہو گا۔ پہلے مرحلے میں یہ فیچر وزارت آئی ٹی اینڈ کمیونیکیشن اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان داخلی رابطوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں