پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، شہری پریشان

فوٹو: فائل


پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، کم آمدنی والے شہریوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔

شہر میں  فی کلو پیاز کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد پیاز کی  قیمت 140 روپے ہو گئی ہے ، اس کے علاوہ فی کلو مٹر کی قیمت 180 سے بڑھ کر 200 روپے جبکہ ٹماٹر 140 میں فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، شہری پریشان

آلو کی قیمت بھی 80 سے بڑھ کر 100 روپے فی کلو ، اروی 140 ، سبز مرچ 100 ، شملہ مرچ 140 ، بینگن 70، لہسن 400 اور ادرک کی قیمت 700 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں