پشاور میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی


پشاور میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی نے تمام پولیس افسران کو سوشل میڈیا پالیسی سے متعلق خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں اس کے علاوہ مختلف غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس کا بھی حصہ ہیں۔

پشاور پولیس کا منفرد اقدام ، جرائم پیشہ افراد کے بینرز سڑکوں پر آویزاں کرنیکا فیصلہ

خط میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی اور سنسنی خیز خبروں کو پھیلا کر پولیس کا مورال متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں پولیس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس سے علیحدگی اختیار کریں۔ خط میں پولیس کے آئی ٹی ا سٹاف کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی نگرانی کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے۔

دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد

پولیس افسران اور اہلکاروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی مواد شیئر نہ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صرف پولیس ترجمان میڈیا کی مدد کرنے کا مجاز ہو گا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی ،احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔


متعلقہ خبریں