صوابی: پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کا انعقاد، شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج

صوابی: پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کا انعقاد، شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج

خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر پارٹی نائب صدر شیر افضل مروت مشکل میں پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 21 مقامی قائدین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں دیگر نامعلوم کارکنان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

شیر افضل خان مروت پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر مقرر

پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر صوابی کے ایس ایچ او کی مدیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں سابق ایم پی اے عاقب اللہ، سابق ایم پی اے عبدالکریم، تحصیل میئر عطاء اللہ فیصل ترکئی، ضلعی صدر سہیل یوسفزئی، عدنان قیصر اور دیگر قائدین بھی نامزد ہیں۔

گزشتہ روز صوابی میں منعقدہ ورکرز کنوینشن میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔


متعلقہ خبریں