2 روز میں 400 حملے ، 300 فلسطینی شہید ، جنگ بندی کی کوششوں میں تعطل ، قطر سے اسرائیلی مذاکرات کار واپس


غزہ میں عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد  گزشتہ دو روز میں اسرائیلی فوج نے 400 سے زائد حملے کرکے 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

جبالیہ کیمپ اور خان یونس میں دو رہائشی عمارتوں پراسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 250 جبکہ دیگر واقعات میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ: “مریض درد سے چیخ رہے ہیں” اسپتال دورے پر سربراہ ڈبلیو ایچ او کا جذباتی بیان

7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر  اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 15 ہزار 207 جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہزار 650 سے متجاوز ہو چکی ہے۔ غزہ میں 7  اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری  میں 60 فیصد مکانات اور رہائشی یونٹ تباہ ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں ڈیڈ لاک آ گیا ہے، اسرائیل نے قطر سے اپنے مذاکرات کار بھی واپس بُلا لیے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نےحماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حماس کے پاس اب بھی 15 خواتین اور 2 بچے ہیں۔

عارضی جنگ بندی، حماس نے مزید یرغمالی رہا کر دیئے

حماس کے نائب سربراہ  صالح العروری نے اسرائیلی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ باقی یرغمالی اسرائیلی فوجی ہیں یا پھر فوج کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ حماس نے واضح طور پر  مکمل جنگ بندی تک باقی اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے سے انکار کر دیا۔

 


متعلقہ خبریں