پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

پی آئی اے

قومی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہوگیا، فلائٹ اسٹیورڈ پی کے 784 پر سوار تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی اے آئی کے فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کے واقعات تواتر سے سامنے آرہے ہیں۔ اس بار ایاز قریشی نامی فلائٹ اسٹیورڈ کینیڈا جانے والی پی آئی اے فلائٹ سے لاپتہ ہوا ہے۔

دو پی آئی اے طیاروں کی پارکنگ پر 4 ارب روپے سے زائد خرچ، آڈٹ رپورٹ

ذرائع نے بتایا کہ فلائٹ اسٹیورڈ ایاز قریشی لاہور سے پرواز پی کے 784 پر کینیڈا پہنچا۔ فضائی میزبان ایاز کینیڈا پہنچ کرسلپ ہوا۔

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان نے ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز پر ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔ گزشتہ ماہ بھی 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوئے تھے۔

ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس بحال کر دیے

ذرائع نے کہا کہ رواں سال بیرون ملک سلپ ہونے والے عملے کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ فضائی میزبان ایاز قریشی کا تعلق پی آئی اے لاہور بیس سے ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں