ابھی تک کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا،دانیال عزیز

دانیال عزیز گرفتار

دانیال عزیز نےشوکاز نوٹس کا جواب دیدیا


مسلم لیگ ن کے رہنما دانیا ل عزیز نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر میرا مریم اورنگزیب اور احسن اقبال کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

پروگرام ’’ہم دیکھیں گے منصور علی خان کےساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب میری بہنوں جیسی ہیں، ہم نےاکٹھے کام کئے ہیں۔

سعودی عرب نے غیرملکی ورکرز کیلئے نئے ویزہ قوانین متعارف کرا دئیے

مہنگائی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے،میں نے ٹکٹ کی کوئی سفارش نہیں کی،احسن اقبال کے صاحبزادے کو ابھی ٹکٹ ملا ہی نہیں۔

جب پارٹی نے فیصلہ نہیں کیا تو میں کیسے حمایت کااعلان کروں،میں نے ٹکٹ کیلئے کسی کی سفارش نہیں کی۔

مجھے پارٹی کی جانب سے ابھی تک کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا،شوکاز آئے گا تو پڑھوں گا پھر جواب دے دوں گا۔

مجھے کوئی ای میل یا واٹس ایپ بھی نہیں آیا ،چودھری تنویر ، جاوید لطیف اور زبیر کو بھی شوکاز نوٹس مل چکا ہے۔

عمران خان نے آج جیل سے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اس نےدل نہیں چھوڑنا ،عمران ریاض خان

شہبازشریف ووٹوں کے ذریعے وزیراعظم بنے ہیں،مریم اورنگزیب کو ن لیگ کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نہیں ہونی چاہئے۔

احسن اقبال کو پلاننگ کے قریب ہی نہیں آنا چاہئے،پارٹی کی ساکھ مہنگائی کی وجہ سے تباہ ہوئی میرے بیان سے نہیں۔

مہنگائی کیلئے احسن اقبال ذمہ دار ہیں ،میں نے اپنی پارٹی میں آواز اٹھائی کہ مہنگائی کا کچھ کر یں،دن میں 40کھوکھلی پریس کانفرنسز کرنے سے بیانیہ نہیں بنتا۔

70فیصد لوگ کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی بڑا ایشو ہے تو ہمارا اس پر بیانیہ کہاں ہے،میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے کیوں اپلائی نہ کروں؟

حارث رؤف کو بگ بیش لیگ کے 5 میچز کیلئے این او سی جاری

ٹکٹوں کا فیصلہ13دسمبر کو ہوگا اس کے بعد یہ کیا بہانے کریں گے،آنے والے دنوں میں بتاوں گا کہ مہنگائی کس طرح ہوئی اور کون ذمہ دار ہے۔

مہنگائی ہوتی نہیں ، کی جاتی ہے ،میں نے سارا کٹھا چٹھا تیار کیا ہوا ہے ،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کبھی ن لیگ کے مدمقابل نہیں آ سکتی۔

مریم اورنگزیب کی جگہ کسی کو بھی وزیراطلاعات بنا دیں ،میں نے بھی ایک نوٹس احسن اقبال کو دیا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں