سیمنٹ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا

ملک میں سیمنٹ

سیمنٹ سے متعلق اہم خبر آگئی


ملک بھر میں مختلف کمپنیوں کے سیمنٹ کی کم از کم قیمت 1265 روپے فی پچاس کلو گرام رہی،پچاس کلو گرام سیمنٹ کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1400 روپے رہی۔

واضح رہے کہ ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیاد پرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 30 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1271 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.55 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی ریجن میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1220 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پیوستہ ہفتے میں بھی جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1250 تھی جبکہ لاہور میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت سب سے زیادہ 1370 روپے رہی۔


متعلقہ خبریں