ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

WEATHER

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، مردان ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اورگردو نواح میں موسم سرد رہے گا۔

اس کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔ اس دوران شمال مشرقی اضلاع سبی، ہرنائی، کوہلو، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، قلات اوربارکھان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔


متعلقہ خبریں