خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی

خام تیل

عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گر گئیں


بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی جبکہ گیس بھی سستی ہو گئی ہے۔

کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں چار فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 74 ڈالر پر آ گئی۔

گیس کی قیمت میں بھی پانچ فیصد کی نمایاں کمی ہونے سے گیس 2.58 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر آ گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں کمی ہونے کے بعدفی بیرل قیمت 77.12 ڈالرہو گئی تھی۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 13 سینٹ کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی بیرل قیمت 72.19 ڈالر ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں