انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، عالمی برادری بھارت اور اسرائیل پر دبائو ڈالے ، صدر مملکت ، وزیر اعظم


صدر مملکت عارف علوی  اورنگران وزیراعظم انوارا لحق کاکڑ نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل اور بھارت پر دبائو ڈالے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے، فلسطینیوں پر ریاستی دہشتگردی پر عالمی برادری اسرائیل کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔

دہشتگرد ملک و قوم کے دشمن، انکے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، صدر علوی

صدر مملکت نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی کے راج پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھی عالمی توجہ کی منتظر ہیں۔

دریں اثناء نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارت غیرقانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے،عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، انوار الحق کاکڑ

وزیرا عظم نے مزید کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم باعث تشویش ہیں، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں کرے اور فلسطینیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے۔ وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان بلاتفریق مذہب اور رنگ ونسل انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے گا۔


متعلقہ خبریں