سوئی سدرن کمپنی نے گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی

گیس

گیس قیمتوں میں اضافے کی خبریں پٹرولیم ڈویژن نے وضاحت جاری کردی


سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے بھی گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی، سوئی سدرن کمپنی نے بھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

سوئی سدرن نے قیمت میں 226.18روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا مزیداضافہ مانگ لیا،جبکہ گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470روپے21پیسے ہے۔

کمپنی نے نئی اوسط گیس قیمت1696روپے39پیسے مقررکرنے کی درخواست کی ہے، سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47ارب77کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا۔

ٹنڈوالہ یار میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

درخواست میں کہا گیا کہ بلوچستان میں شارٹ فال کا تخمینہ 95روپے 40پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوہے،ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاگت کی مد میں 150 روپے67 پیسے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

روپے کی قدر میں کمی کا فرق 40 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا گیا ہے اوگرا سوئی سدرن کمپنی کی درخواست پر سماعت 18دسمبر کو کراچی میں کرے گا۔


متعلقہ خبریں