پاکستان کو جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میں شکست


پاکستان کو جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میں اسپین نے شکست دے دی۔

پاکستان کو اسپین نے 2-4 سے شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔سپین کی ٹیم نے پانچ منٹ میں تین گول اسکور کرکے بازی پلٹ دی۔

کھیل کے دوسرے ہاف کے37 ویں منٹ می اسپین کے کھلاڑی پال،38ویں منٹ میں ایلیکس،41 ویں منٹ میں پابلو نے گول سکور کرکے اسپین کو برتری دلائی۔

43 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے زریعے گول کیا۔

کپتان قومی جونئیر ہاکی ٹیم عبدالحنان شاہد نے 12 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے پاکستان کو برتری دلائی تھی۔

45ویں منٹ میں اسپین کے پال نے اپنا دوسرا گول سکور کرکے اسپین کو 2-4 سے برتری دلاکر کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرلی۔

عالمی رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر موجود پاکستان نے 14 سال کے طویل عرصے بعد جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں