کیا میں نے کبھی 5 وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کیا؟ محمد شامی


آئی سی سی ورلڈکپ میچ میں پانچ وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کرنے سے رکنے پر بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے خاموشی توڑ دی۔

مقامی ٹی وی چینل اسپورٹس تک کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد شامی نے سجدہ کرنے کے حوالے سے دعوؤں تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں عبادت کرنا چاہتا تو کون مجھے روک سکتا۔

محمد شامی نے کہا کہ کہ میں یہ فخر سے کہوں گا میں بھارتی مسلمان ہوں اور اس سے کسی کو کیا مسئلہ ہے؟

سجدہ نہ کرنے سے متعلق سوال پر شامی نے کہا کہ اگر مجھے عبادت کرنے کے لیے بھی کسی سے اجازت لینا پڑے تو میں اس ملک میں رہوں گا ہی کیوں؟، کیا میں نے اس سے پہلے کبھی 5 وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کیا؟ متعدد بار 5 وکٹیں لی ہیں لیکن کب سجدہ کیا؟

سری لنکا کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں لینے کے بعد محمد شامی سجدہ میں جھک گئے تھے لیکن رُک گئے جس پر بحث چھڑگئی تھی۔

واضح رہے کہ محمد شامی نے ورلڈکپ میں سات میچز کھیل کر 24 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


متعلقہ خبریں