موٹر سائیکلوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 12.30 فیصد کمی ریکارڈ


ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 12.30 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر2023ء تک کی مدت میں ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کے 459459 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.30 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کے 523936 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ہونڈاموٹرسائیکلز کے 398303 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 437708 یونٹس کے مقابلہ میں 9 فیصدکم ہے، سوزوکی موٹرسائیکلز کے 6023 یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17450یونٹس کے مقابلہ میں 65.48فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں یاماہا کے 3896 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یاماہا کے 5796 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

جولائی سے نومبرتک کی مدت میں روڈپرنس کے 6974 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں روڈ پرنس کے 14540 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں یونائیٹڈ کے 36807 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 40504 یونٹس کے مقابلہ میں 9.12 فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق یونائیٹڈ تھری ویلرزکے 393 یونٹس، سازگارکے 4653 اورچنگ چی کے 1910 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔


متعلقہ خبریں