پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتو ں میں معمولی اضافہ ہو گیا ہے، اس اضافے کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران خام تیل کی قیمت 79 ڈالر سے نیچے آئی ہے لیکن آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی تیل کی قیمت 9 سینٹ بڑھ کر76.70 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 10 سینٹ کا اضافہ ہوا جس قیمت 71.68 ڈالرفی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 10 پیسے کا ہو گیا

دسمبر کے آغاز سے قبل جب پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا اس وقت خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے زائد تھی۔

ذرائع کے مطابق پندرہ دنوں کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے۔


متعلقہ خبریں