پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

rain report

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔ تاہم پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں اثرانداز ہونے لگا جس سے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سسٹم کے تحت بلوچستان کے پہاڑوں پر رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے۔ سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں