فواد چودھری آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، حبا فواد


پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ ان کے شوہر آزاد حیثیت سے انتخابات لڑیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کسی بھی پارٹی سے تعلق نہیں، میں اپنے لیے نہیں فواد چودھری کے لیے ووٹ مانگنے نکلی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی اختلاف نہیں، اداروں سے درخواست ہے کہ الیکشن کی مہم چلانے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واضح نہیں ہے کہ فیصل چودھری خود ٹکٹ لینا چاہ رہے ہیں یا نہیں۔وہ اتنے اہم نہیں کہ انہیں ڈسکس کروں۔

حبا چودھری نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان ہمارے کے خلاف کچھ نہ کچھ چٹکلے چھوڑتی رہتی ہیں۔

مزید کہا کہ میں اور فواد چودھری ایک پیج پر ہیں، میں ان کی مسینجر ہوں، باقی فیصلہ فواد چودھری خود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جس حالت سے گزر رہی ہے وہ سب کو پتہ ہے ، ووٹ کیلئے الیکٹیبلز بھی چاہیے۔


متعلقہ خبریں