پاکستان تحریک انصاف کا پہلا ورچوئل پاور شو

pti

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پہلے ورچوئل پاور شو کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ورچوئل جلسے کی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو کوریج کی گئی ۔جبران الیاس نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو لیڈ کیا۔

پاکستان میں ٹوئٹر اور یوٹیوب کی سروس ڈائون ہو گئی

ورچوئل جلسے سے رئوف حسن ،زلفی بخاری، زرتاج گل ،شہباز گل، مومنہ نیازی ، تیمور جھگڑا ،کنول شوزب،سفیہ الٰہی، حافظ فرحت عباس، مینا خان آفریدی  و دیگر نے  اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شکاگو، کینیڈا،اوہائیو،نیوجرسی ،واشنگٹن، یوکے ، سپین ، سکاٹ لینڈ و دیگرجگہوں سے پارٹی کی قیادت ورچوئل جلسے میں شریک ہوئی ۔

تحریک انصاف کے کارکن گھر بیٹھے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

تحریک انصاف کیلئے ورچوئل جلسہ کرنے والوں کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں، علی محمد خان

ابتدا میں یوٹیوب پر پی ٹی آئی کا ورچوئل جلسہ دیکھنے والوں کی تعداد 82ہزار 500 سو تک پہنچ گئی جس میں کمی و بیشی کا سلسلہ جاری رہا۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی ورچوئل جلسہ دیکھنے والوں کی تعداد 40 ہزارتک پہنچ گئی جس میں وقفے وقفے سے کمی و بیشی جاری رہی۔


متعلقہ خبریں