کراچی میں مبینہ سلنڈر دھماکے سے 2 منزلہ عمارت متاثر، 3 افراد زخمی، 1 جاں بحق


کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں واقع دکان میں مبینہ سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ دن میں مچھر کالونی کے علاقے میں پیش آیا جس سے مبینہ سلنڈر دھماکے کے باعث 2 منزلہ عمارت متاثر ہوئی۔ واقعے میں خواتین کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس افسوس ناک واقعے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

کراچی: تیز رفتار ٹینکر گھر میں سوئے ہوئے شخص کی جان لے گیا، 3 افراد زخمی

اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا ہے کہ بھاری نفری متاثرہ جگہ روانہ کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں