اسٹیٹ بنک افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے کی منظوری

ترسیلات زر ملکی زرمبادلہ

اسٹیٹ بنک کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک کے بغیر پینشن والے افسران کی تنخواہوں میں 15 سے 30 فیصد اضافہ کردیا گیا، اسٹیٹ بنک کے پینشن والے آفیسر گریڈ 1 سے 8 کے تمام افسران کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

اسی طرح بغیر پینشن والے اسٹیٹ بنک آفیسر گریڈ 2 کی تنخواہ میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، بغیر پینشن والے اسٹیٹ بنک آفیسر گریڈ 3 ,4 اور 5 کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا جبکہ بغیر پینشن والے اسٹیٹ بنک کے آفیسر گریڈ 6 کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی، بغیر پینشن والے اسٹیٹ بنک کے آفیسر گریڈ 7 اور 8 کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں