پی ڈی ایم دور حکومت میں لگائے جانے والے افسران تاحال اہم انتظامی عہدوں پر براجمان


اسلام آباد(شہزاد پراچہ) پی ڈی ایم دور حکومت میں لگائے جانے والے افسران تاحال اہم انتظامی عہدوں پر براجمان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی حکومت نےیکم مئی 2022 کو موجودہ آئی جی اسلام آباد کو تعینات کیا تھا اسی طرح اپریل 2022 کو موجودہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی پوسٹنگ ہوئی تھی جو نگران حکومت آنے کے باوجود بدستور عہدوں پر کام کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ان دونوں افسران کی ٹرانسفر کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیر اعظم کو بھی خط لکھا گیا ہے ۔

دوسری جانب2 جنوری 2023 کو موجودہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تعیناتی ہوئی تھی جبکہ فروری 2023کو رافعہ حیدر ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات ہوئی تھی ۔

ڈی سی لاہور اور اسلام آباد اب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر بھی بن چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو پی ٹی آئی رہنما شہریار افریدی کو عدالتی احکامات کے باوجود بار بار 3ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے پر اسلام آ باد ہائی کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس سمیت ان پر فرد جرم بھی عائد کی گئی ہے ۔

نگران حکومت میں وزیر اعظم کے مشیر کے عہدے پر تعینات احد چیمہ بھی پی ڈی ایم دور حکومت میں مشیر کے عہدے پر تعینات رہے اسی طرح سیکرٹری توانائی اور چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتیوں پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں