برائلر گوشت کی قیمت میں11روپے کی کمی

Chicken rates

لاہور، برائلر مرغی کا گوشت 11  روپے فی کلو مزید سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں11روپے کی کمی سےنئی قیمت434روپے ہو گئی ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت8روپے کی کمی کے بعد299روپے فی کلوتک آگئی ہے۔

جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے354روپے فی درجن سطح پر رہی۔

دوسری جانب برائلر فارمرز ایسوسی ایشن نے پولٹری فیڈ کے اجزا ء ترکیبی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود فیڈ کے بیگ کی قیمت صرف 150 روپے کمی کو مسترد کرتے ہوئے 700روپے کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں