ہمارا تفصیلی منشور تیار ہے ،نوازشریف جلد اعلان کریں گے، خرم دستگیر


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اگر ہم حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے تو یہ تین چیلنجز ہماری پہلی ترجیح ہوگی۔

ہم نیوزکے پروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے 2018 کے الیکشن میں ایک کروڑ28لاکھ ووٹ لیےتھے،ہماری سیاست کی بنیاد مستحکم ہے۔

فیض آباد دھرنا کمیشن میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو طلب کیے جانے کا امکان

انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کو ریلیف نہیں مل رہا بلکہ ناانصافی کا ازالہ ہو رہا ہے،اس صدی میں ہونے والے4الیکشن میں سے3میں نوازشریف کو باہر رکھا گیا۔

نوازشریف کے غلط کیسز عدلیہ نے درست طریقے سے ریورس کیا ہے، اب ہم ایک نارمل جمہوری سیاست کی طرف جا رہے ہیں۔

ایف بی آر کے 380 افسران فائلر نہیں ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انکشاف

رہنما ن لیگ خرم دستگیر نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر کہنا تھا کہ وہ میرے بڑےبھائی ہیں، اگر شاہد خاقان عباسی کے پاس موجودہ مسائل کا کوئی حل ہے تو وہ لیکر آئیں ہم ان کی بات کو اطمینان کیساتھ سنیں گے۔

شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن سے الگ نہیں ہو سکتے،پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کو اعلیٰ ترین عہدوں سے سرفراز کیا، شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں اپنا حصہ ڈالنا چا ہیے۔ شاہد خاقان اور نوازشریف کی رفاقت بہت طویل اور دہائیوں پر ہے،ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں کہ وہ آپس میں کیا باتیں کررہے ہیں۔

فواد چوہدری 2024 کا الیکشن جیل سے لڑیں گے، فیصل چودھری

انکا کہنا تھا کہ اگر ہم حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے تو یہ تین چیلنجز ہماری پہلی ترجیح ہوگی، ہم سب سے پہلے تین چیلنجز مہنگائی کم کرنا،روپے کی قدر مستحکم اور نئے روزگار پیدا کرنا ہے۔

ہمارا بنیادی فوکس غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے اس کیلئے ہم سب ان تین چیزوں پر کام کریں گے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے ۔

ملک کے8بڑے شہروں میں سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کے لیے نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

رہنما ن لیگ خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری انتخابی مہم کاافتتاح اگلے 8سے10دن میں ہوگا، ہماری سب سے پہلی ترجیح مہنگائی میں کمی اورروپے کی قدر میں مستحکم کرنا ہے، ہمارا تفصیلی منشور تیار ہے ،نوازشریف جلد اعلان کریں گے، ہماری مہم پاکستان کےعوام کے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے ہوگی۔


متعلقہ خبریں