ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم ایک بار پھر نمبرون پوزیشن پر آ گئے

بابراعظم

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی پلیئر رینکنگ میں بابراعظم بیٹرز میں 824 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ شبھمن گل کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

پی ایس ایل9، گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کے مستقبل پر غور شروع کردیا

شبھمن گل کے 810 پوائنٹس ہیں، ویرات کوہلی 775 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں جبکہ روہت شرما 754 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا پایا جبکہ باؤلرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی 9 ویں پوزیشن پر ہیں۔


متعلقہ خبریں