سوئی ناردرن گیس نے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز لگا دیے

گیس

گیس قیمتوں میں اضافے کی خبریں پٹرولیم ڈویژن نے وضاحت جاری کردی


سوئی ناردرن گیس نے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز لگا دیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے خاموشی سے فکسڈ چارجز وصولی کی اجازت دے دی ہے اور فکسڈ چارجز نومبر کے گیس بلوں میں شامل کرکے بل جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 0.9 ہیکٹا میٹر گیس استعمال والے پروٹیکٹڈ صارفین ماہانہ 400 روپے فکسڈ چارجز دیں گے جب کہ 1.5ہیکٹا میٹر تک استعمال والے نان پروٹیکٹڈ صارفین ایک ہزار روپے اضافی بل دیں گے۔

الیکٹرک گاڑی سیریس 3 کی قیمت میں 8 لاکھ روپے کی کمی

اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس حکام کا کہنا ہیکہ ماہانہ فکسڈ چارجز حکومت کی منظوری سے شامل کیے گئے ہیں، یہ صارفین سے زیادتی ہے لیکن ہم مجبور ہیں۔

سوئی گیس حکام نے کہا کہ صارفین اس فکسڈ چارجز کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرسکتے ہیں، اندازہ ہیکہ صارفین سے لیے جانے والے یہ سالانہ 60 سے 70 ارب روپے بنتے ہیں۔


متعلقہ خبریں