برائلر مرغی کا گوشت 463 روپے کلو ہو گیا

مرغی کا گوشت

لاہور، برائلر مرغی سستی ہو گئی، زندہ مرغی کی قیمت 5 روپے کم ہو گئی۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 307 روپے کلو ہے جبکہ پرچون میں زندہ مرغی 319 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کمی ہوئی ہے، گوشت 463 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے انڈے 362 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔

5 ماہ میں پاکستانی 79 ارب 81 کروڑ روپے کی چائے پی گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز تھوک میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 312 روپے تھی اور پرچون میں فی کلو 324 روپے تھی۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت پشاور میں سردیاں آتے ہی فی درجن انڈے ایک ہفتے کے دوران 100 روپے مہنگے ہوگئے۔

ایک ہفتے میں 100 روپے اضافے کے بعد فی درجن انڈے کی قیمت 320 سے بڑھ کر 480 روپے تک جا پہنچی ہے۔


متعلقہ خبریں