پی ٹی آئی اہم رہنما کو سیشن کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا

اتحاد

پی ٹی آئی رہنما سابق رکن اسمبلی میاں اخترحیات کو سیشن کورٹ کھاریاں کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اختر حیات ضمانت کروانے کیلئے عدالت پہنچے تھے، تاہم پولیس نے انہیں عدالت داخل ہونے سے قبل ہی گرفتار کر لیا، رہنما تحریک انصاف کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما آر او آفس سے گرفتار

کہا گیا ہے کہ میاں اختر حیات نو مئی واقعے کے بعد سے روپوش تھے اور آج ان کی اسی کیس میں گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گر فتار یوں کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں