کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ، الیکشن کمیشن نے آن لائن سہولت مرکز قائم کر دیا

عام انتخابات 2024: 136 بین الاقوامی صحافیوں کو کوریج کیلئے اجازت نامے جاری

عام انتخابات 2024 کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آسانی کے لیے آن لائن سہولت مرکز قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بنایا گیا ہے، سہولت مرکز کی معاونت نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کر رہے ہیں۔

عام انتخابات ،امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کیسے ہوگی؟ 4 ادارے آن بورڈ

ترجمان کے مطابق سہولت مرکز 24/7 کام کر رہا ہے، امیدواروں کے کوائف ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔سیکرٹری پاور ڈویژن اور سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن ، سیکرٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکرٹری ہاؤسنگ بھی ریٹرننگ افسران سے امیدواروں کی فہرستیں حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح چاروں چیف سیکرٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افسران سے امیدواروں کی فہرستیں حاصل کریں۔

ریٹرننگ افسران کے کام میں مداخلت ناقابل قبول ، کاغذات جمع کرانے سے روکنے پر کارروائی ہو گی ، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ امیدواروں کی فہرست کا اجراء 24 دسمبر 2023ء کو کیا جا چکا ہے، نادہندہ امیدواران کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران 25 تا 30 دسمبر آر او سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نادہندہ امیدواران سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے مزید ہدایت کی کہ حکومت کے تمام وفاقی اور  صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔


متعلقہ خبریں