فیس بک نے نئی سیٹنگ متعارف کرا دی


کیلیفورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے نئی سیٹنگ متعارف کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک نے “لنک ہسٹری” کی نئی سیٹنگ متعارف کرائی جو فیس بک موبائل ایپ میں کلک کیے جانے والے تمام لنکس کا مخصوص ریکارڈ ترتیب دے گی۔

ایپل اور گوگل کی طرح میٹا بھی پرائیویسی کو مضبوط کرتے ہوئے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی نئی راہیں تلاش کر رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو فیس بک کی اس سیٹنگ کو آن کرنے سے گریز کرنے کی سہولت دی گئی البتہ کمپنی صارفین پر اس کو اپنائے جانے کے حوالے سے زور دے رہی ہے کیوںکہ اس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا اشتہارات کے لیے استعمال ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر پریشانی ختم کر دے گا

کمپنی نے صارفین کے لیے لنک ہسٹری کا فیچر اسی لیے پیش کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے براؤزنگ کی معلومات ایک جگہ پر محفوظ کی جاسکے گی اور نئی سیٹنگ کے بعد صارفین سے کوئی لنک گم نہیں ہو گا۔

ایپ میں دیئے جانے والے ایک پوپ-اپ میں کمپنی صارفین کو نئے ٹریکنگ طریقہ کار پر آمادگی کے لیے ابھار رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق جب صارفین لنک ہسٹری کو استعمال کریں گے تو کمپنی اشتہارات کی سروس کو بہتر کرنے کے لیے صارف کی معلومات کو استعمال کرسکے گی۔

فیس بک کے ہیلپ پیچ کے مطابق یہ فیچر فی الحال ہر جگہ دستیاب نہیں ہے تاہم اس کو وقت کے ساتھ دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں