ٹیسٹ چیمپئن شپ: وائٹ واش نے پاکستان کو چھٹے نمبر پر پہنچا دیا

pakistan team

آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے ایک اور بری خبر


آسٹریلیا میں وائٹ واش نے پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلے سے چھٹے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی ہوگئی

قومی ٹیم نے اس ٹور کا آغاز پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن سے کیا جو اسے سری لنکا پر 2 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ فتح کی بدولت 100 فیصد پر سنٹیج سے حاصل ہوئی تھی۔

پر تھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں شکست سے شروع ہونے والا تنزلی کا یہ سفر سیریز کے اختتام پر ٹیم کو چھٹے نمبر پر پہنچا کر ختم ہوا، حالیہ دورانیے 22 میں پاکستان نے اب تک کھیلے گئے اپنے 5 ٹیسٹ میچز میں 2 فتوحات اور 3 ناکامیوں کا سامنا کیا، اس کے پوائنٹس اور 36.66 کی پرسنٹیج ہو گئی۔

ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا شیڈول جاری

ٹاپ پر آسٹریلیا 56.28 کی پرسنٹیج کے ساتھ موجود ہے، اس کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر تک بالترتیب بھارت، جنوبی افریقہ ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش موجود ہیں، ویسٹ انڈیز،ساتویں،انگلینڈ آٹھویں اور سری لنکانویں نمبر پر ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو آرام دیا جا سکتا ہے۔ آرام دینے سے پہلے سوچنا ہوگا کہ بابر خود کیا چاہتے ہیں، اگر انہیں لگتا ہے ہم ان کو کسی جگہ مدد دے سکتے ہیں تو ہم موجود ہیں۔

سندھ میں سردی کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کارتبدیل

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم کومحنتی ہیں، وہ بھرپور ٹریننگ کرتے ہیں، بابر اعظم کو ایک بڑی اننگز کی ضرورت ہے جو ان کا اعتماد بحال کر دے گی، ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والا سارے فارمیٹ کھیل سکتا ہے۔

3 ماہ میں ٹیکس نہ دینے پر 5 لاکھ موبائل فونز بلاک

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے مجھ سے بات کرکے آرام مانگا، شاہین آفریدی کو ورک لوڈ کی وجہ سے آرام دیا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ وہ ورک لوڈ کی وجہ سے کسی بھی انجری کا شکار ہو جائیں، نہیں چاہتے کہ ورک لوڈ کی وجہ سے کسی کا کیریئر خراب ہو جائے، یہ تاثر غلط ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی وجہ سے شاہین کو آرام دیا گیا۔


متعلقہ خبریں