این اے 46 سے جے یو آئی ف امیدوار فائرنگ سے زخمی

جے یو آئی

راولپنڈی میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف) کے امیدوار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔

راولپنڈی میں تھانہ نصیرآباد کی حدود میں این اے 46 کیلیے جمعیت جے یو آئی (ف) کے امیدوار پر فائرنگ کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی امیدوار کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔

مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل علامہ مسعود الرحمان عثمانی فائرنگ سے جاں بحق

پولیس نے بتایا کہ  جے یو آئی ف مولانا ریحان جمیل پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سنی علما کونسل پاکستان علامہ مسعود الرحمان فائرنگ سے جاں بحق ہوگئےتھے۔

ترجمان سنی علما کونسل کا کہنا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے علامہ مسعود الرحمان کو قتل کیا۔واقعے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا،نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ کھنہ کے علاقے غوری ٹاؤن میں گاڑی پر فائرنگ میں جاں بحق شخص کی شناخت علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے، جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میں پولیو ٹیم پر حملے میں سیکیورٹی پر تعینات دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

سزا سنانے پر ملزم کا عدالت میں جج پر حملہ، ویڈیو وائرل

ضلع بنوں کے علاقے ٹیری رام میں پولیو ٹیم پر حملہ ہو اہے جس میں ایک اے ایس آئی اور ایک اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم پر حملے میں ان کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

میرانشاہ ، محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ ، گاڑی بلٹ پروف ہونے کے باعث محفوظ رہے

حملے میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا جس کا پیچھا کرتے ہوئے فیاض الدین اور سکندر خان پولیس نفری کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے تھے۔ جہاں حملہ آوروں نے انہیں شہید کردیا۔

پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نگری نے حملہ آوروں کے گھر محاصرہ کر لیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں