پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے اپنا پہلا ٹکٹ جاری کر دیا


پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز نے عام انتخابات کے لیے اپنا پہلا ٹکٹ جاری کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پی کے مطابق ٹکٹ لوئر جنوبی وزیرستان کے نصیر اللہ خان وزیر کو جاری کیا گیا ہے اور ٹکٹ چیئرمین پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے جاری کیا۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پی نے بتایا کہ مزید امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیلات ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کے خلاف سازش میں راحیل شریف،قمرجاوید باجوہ اور فیض حمید سہولت کار تھے،جاوید لطیف

145 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات ریٹرننگ افسران کو بھجوائے گئے۔ الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ ارسال کیا۔ جس میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزد امیدوار کو متعلقہ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کسی آزاد امیدوار کو نہ دیئے جائیں اور ریٹرننگ افسران کو آزاد امیدواروں کے لیے الگ انتخابی نشانات کی فہرست بھجوا دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ فہرست میں موجود نشانات کے علاوہ کوئی دیگر انتخابی نشان امیدوار کو نہ دیئے جائیں۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیرترین نے این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ لودھراں میں ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ لودھراں میں مدمقابل ہوں گے۔ ن لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملتان میں جہانگیر ترین کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی تاہم جہانگیر ترین نے ن لیگ کو اپنا حلقہ لودھراں اوپن نہ چھوڑنے کا پیغام بھجوا دیا۔


متعلقہ خبریں