گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

بارش

آزاد کشمیر میں28 جنوری سے بارشوں کا آغاز سلسلہ کتنے دن جاری رہے گا؟پیشگوئی کردی گئی


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردی جبکہ رات کو ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم آج بھی سرد جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، کوہستان، سوات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرویز مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث بند

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ پنجاب کے علاقوں بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں شدید دھند اور اسموگ چھائی رہے گی جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کو درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیرپور، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں