ایم کیو ایم نے کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 229 کے لیے ڈاکٹر فوزیہ حمید، این اے 232 سے آسیہ اسحاق، این اے 233 سے جاوید حنیف اور این اے 234 سے معین عامر پیرزادہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔

کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 235 سے اقبال محسود، این اے 236 سے حسان صابر، این اے 237 سے رؤف صدیقی اور این اے 238 سے صادق افتخار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔

قومی اسمبلی  کی نشست 240 سے ارشد وہرہ، این اے 241 اور 244 سے فاروق ستار، این اے 242 اور 247 سے مصطفیٰ کمال میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

این اے 246 سے امین الحق، این اے 243 سے ہمایوں عثمان، این اے 245 سے حفیظ الدین اور این اے 250 سے فرحان چشتی ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی این اے 248 اور احمد سلیم صدیقی این اے 249 سے پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔


متعلقہ خبریں