الیکشن کمیشن نے اے این پی کو انتخابی نشان لالٹین الاٹ کر دیا

ووٹ الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو لالٹین کا نشان دے دیا۔

اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے این پی کی 5 سال کی معیاد ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی انتخابی نشان کی حقدار، پشاور ہائیکورٹ نے مختصر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے اے این پی کو 20 ہزار کا جرمانہ بھی کیا ہے اور 10مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی مہلت دے دی ہے۔

خیال رہے کہ 21 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں اے این پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں میاں افتخار کی 6 ماہ کی مہلت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں