امیدواروں کو نشان الاٹ کرنے کا مقررہ وقت ختم ہو گیا

الیکشن کمیشن

نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے بتا دیا


اسلام آباد: انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے مقررہ وقت ختم ہو گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں 6 بار توسیع کی گئی۔ شیڈول کے مطابق انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت 13 جنوری کو شام 4 بجے تک تھا تاہم پہلی مرتبہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت بڑھا کر رات 7 بجے تک کر دیا گیا۔

دوسری مرتبہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت بڑھا کر رات 9 بجے تک کیا گیا اور پھر تیسری مرتبہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت رات ساڑھے10 بجے تک کیا گیا۔ چوتھی مرتبہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت 11 بجے اور پھر پانچویں مرتبہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت بڑھا کر رات ساڑھے 11 بجے کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے چھٹی مرتبہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت 12 بجے تک بڑھایا۔

ریٹرننگ افسران انتخابی نشانات سمیت امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج 14 جنوری کو آویزاں کریں گے اور ریٹرننگ افسران الیکشن ایکٹ سیکشن 68 کے تحت حتمی فہرستیں مرتب کریں گے۔

ریٹرننگ افسران فہرست الیکشن کمیشن کو بھی بھجوائیں گے اور الیکشن ایکٹ کے تحت کمیشن حتمی فہرستیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرے گا۔

راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار ہو گئے

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ”بلے باز ”کے پلان بی پر نیا حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق ایک شخص ایک سے زیادہ پارٹیوں کا رکن نہیں ہو سکتا ہےلہذا کوئی بھی پارٹی اپنا انتخابی نشان کسی کو نہ دے۔

جاری حکمنامہ میں کسی بھی پارٹی کے امیدوار کو کسی دوسری جماعت کا نشان دینے سے روک دیا گیا ہےاور کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت ایک امیدوار اپنی پارٹی سے وابستگی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کوپی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے، پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام امیدوار تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس آر اوز اور ڈی آر اوز کے دفاتر میں جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی میں لوگ الیکشن سے نہیں سلیکشن سے آئے، چیف جسٹس

پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے کی صور ت میں پلان بی پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ کا انتخابی نشان بیٹس مین اپنے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو جاری کردیا تھا۔

پی ٹی آئی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا توڈسٹرکٹ، صوبائی اور سنٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی)اختر اقبال ڈار کا ساڑھے 7 بجے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں، اس کے علاوہ کہا گیا کہ پولیس کو درخواست دیں اور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں اور تمام ثبوت پارٹی کو بھی جمع کروائیں۔


متعلقہ خبریں