شہریار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

شہریار آفریدی

فائل فوٹو


تحریک انصاف کے امیدوار شہریار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

شہریار آفریدی نے درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مجھے بوتل کا نشان الاٹ کیا ہے، میں سابق وفاقی وزیر رہ چکا ہوں، سابق ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں فوقیت دی جاتی ہے۔

شہریار آفریدی ، شاندانہ گلزار ، ریحانہ امتیاز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں کو الیکشن کی اجازت مل گئی

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ مجھے انتخابی نشان بوتل الاٹ کیا گیا ہے، انتخابی نشان الاٹ کرنے سے پہلے امیدوار کی رائے لی جاتی ہے، ریٹرننگ افسر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔


متعلقہ خبریں