ہم نیٹ ورک ،نئے سال کیساتھ ہی ایک اور بونس

hum network

ہم نیٹ ورک کی جانب سے پوری قوم کو نئے سال کی خوشیاں مبارک


ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک میں سال 2024 کے آغاز میں ایک بار پھر بونس کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

تمام اسٹاف کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابربونس اگلی تنخواہ کے ساتھ دیا جائے گا ، اس سے پہلے پچھلے سال کے مالی سال تک مسلسل تیسرے سال سالانہ انکریمنٹ بھی تمام اسٹاف کو دیا جاچکا ہے ،یہی نہیں اس کے علاوہ سب کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر بونس پچھلے سال بھی دیا جاچکا ہے۔

الیکٹرونک میڈیا کے 24 سالہ کیریئرمیں پاکستان کی نیوز چینل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ٹی وی چینل میں چھ ماہ کے اندر دو بونس اور مسلسل تیسرے سال سسٹیمٹک انکریمنٹ دیا گیا ہو ۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2021 میں یہ انکریمنٹ سو فیصد تک تھا ، 2022 میں 50 فیصد تک تھا اور اس سال یہ انکریمنٹ 19 فیصد تک ہے ۔ہر بار یہ انکریمنٹ سال کی یکم جولائی کی تاریخ سے دیا گیا ہے۔

ہم اسٹاف سے ٹائون ہال میٹنگ میں سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نے کہا کہ انھوں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ، ہم سب کو پاکستان کیلئےکام کرنا ہے اور آگے جانا ہے اس ملک میں صفائی تعلیم صحت اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے ۔

ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک پاکستان کا پہلا اور واحد میڈیا نیٹ ورک ہے جو اپنے تمام ملازمین کو پہلی تاریخ کو تنخواہ کی ادائیگی کرتا ہے ۔

ہم نیوز پاکستان کا سب سے تیز ،بر وقت، درست ،غیر جانبدار، اسمارٹ اور مقبول نیوز چینل  ہے ،پچھلے سال بھی ہم نیوز نے سب سے زیادہ اور بہتر رپورٹس، دوسروں سے بہت پہلے خبریں اور فرسٹ کٹ ،سال 2023 کی سب سے بڑی خبر (اہم تعیناتی ) بھی ہم نیوز نے سب سے پہلے بریک کی۔

ہم نیوز بلاشبہ ،خبروں، رپورٹس ، فرسٹ کٹس، کوریج، ہیڈ لائن، اور معیار میں پاکستان کا سب سے نمبر ون نیوز چینل ہے ، ریٹنگ اور پرسیپشن میں یہ نیوز چینل صرف چھ سالوں کے اندر ٹاپ تھری کیلئے جنگ لڑ رہا ہے۔

ہم نیوز نیٹ ورک میں ہم فیملی کے تمام ممبران کیلئے میڈیکل انشورنس ہے اور اس کے علاوہ یہ غالباً واحد نیٹ ورک ہے جہاں ملازمین کے والدین کیلئے اوپی ڈی کی سہولت بھی موجود ہے۔

ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک پاکستان کا واحد میڈیا نیٹ ورک ہے جو اسٹاک ایکس چینج میں رجسٹرڈ ہے اور اپنے مالی معاملات ہر سال پبلش کرتا ہے ۔

ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک میں تمام فیملی ممبران کیلئے پی ایف فنڈ بھی ہے اس کے علاوہ ایڈوانس تنخواہ کی بھی سہولت موجود ہے ۔خواتین اسٹاف کو تنخواہ اور پیٹرول کے علاوہ ٹرانسپورٹ الاونس بھی علیحدہ سے دیا جاتا ہے ۔

ہم نیٹ ورک میں بڑے پیمانے پر بلڈ ڈونیشن ڈرائیو اور مفت بلڈ ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں ۔ ہم نیٹ ورک میں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔

ہم نیٹ ورک میں ویمنز ڈے اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتھ ساتھ ہر سال ایک عالیشان ایمپلائز کمیونیکشن میٹنگ کا انعقاد ہوتا ہے جس میں ہر فیملی ممبر شریک ہوتا ہے ۔۔

ہم نیٹ ورک کے گلد ستے میں ہم ٹی وی ، ہم نیوز، ٹین اسپورٹس،ہم پشتو ون ، ہم مصالحہ اور ہم ستارہ کے پھول جڑے ہیں۔

ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی اور سی ای او درید قریشی نے ہمیشہ ملازمین کی صحت اور ان کی ٹریننگ اور ان کے بچوں کی تعلیم اور تربیت کو ذاتی توجہ دی ہے ۔


متعلقہ خبریں