ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک، کشمیر اور گلگلت میں بارش کی پیشگوئی

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک، کشمیر اور گلگلت میں بارش کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگلت بلتستان میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے۔ آنے والے دنوں میں اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ ،قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان اور خان پور میں دھند پھیلی ہوئی ہے۔

سخت سردی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

سندھ کی بات کی جائے تو جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور، پڈعیدن میں بھی دھند کا ڈیرا ہے۔ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کی طرف سے کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں آج ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران شمالی بلوچستان میں شدید سردی ہوگی جبکہ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں